ہاکی

ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی

ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی

20ویں ایشین گیمز کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پول B کے ایک اہم میچ میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 3 شاندار فیلڈ گول (20 ویں، 37 ویں اور 43 ویں منٹ میں) اسکور کیے۔ سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے 2 گول (22 ویں اور 23 ویں منٹ میں) حاصل کیے۔

اس کے علاوہ معین شکیل (8 ویں منٹ)، عماد بٹ (12 ویں منٹ)، رانا وحید اشرف (31 ویں منٹ) اور حنان شاہد (34 ویں منٹ) نے 1، 1 گول اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے میچ کے چاروں کوارٹرز میں مکمل تسلط برقرار رکھا اور تھائی لینڈ کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

اس شاندار فتح پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!