
شبھمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پچھاڑدیا، منفرد عالمی ریکارڈقائم
گوہاٹی: بھارت نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت نے 406 رنز کا ہدف 44 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے جان کیمبل، شائے ہوپ اور امیر جنگو نے سنچریز بنائیں،ون ڈے کرکٹ میں چھٹی بار ایسا ہوا کسی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے سنچریز اسکور کیں۔
کپتان شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 104 رنز بنائے جبکہ عامر جینگو نے صرف 77 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
روسٹن چیز 29 اور شمر جوزف 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے گورنور برار اور رویندر جدیجا نے 2،2 جبکہ کلدیپ یادیو نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے آخری پانچ اوورز میں 36 رنز بنائے اور مجموعی رن ریٹ 8.10 رہا۔
بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں شبھمن گل اور روہت شرما میدان میں اترے، روہت شرما 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے، شبھمن گل 223 اور رتو راج 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
شبھمن گِل ون ڈے میں تیزترین ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 117گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 26 چوکے شامل تھے۔
بھارت نے 406 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 43.3 اوورز میں پورا کر لیا، اسی طرح اس میچ میں نئے عالمی ریکارڈ بن گئے، بھارت نے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں واضح برتری حاصل کر لی۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گوہاٹی میں جاری دوسرے ون ڈے میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا، میچ میں مجموعی طور پر 5 سنچریاں اسکور کی گئیں۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں جان کیمبل، شائی ہوپ اور عامر جینگو نے سنچریاں اسکور کیں۔ جان کیمبل نے 68 گیندوں پر 101، شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 104 جبکہ عامر جنگو نے 77 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز نے ان تین سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا اور بھارت کو 406 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں بھارت کے اوپننگ بیٹرز شبھمن گل اور روہت شرما نے بھی سنچریاں اسکور کر دیں، جس کے بعد ایک ہی ون ڈے میچ میں سنچریوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔
یوں گوہاٹی کے اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے مل کر ایک ہی میچ میں پانچ سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک میچ میں پانچ بیٹرز نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔
یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ تھا۔ پہلے ون ڈے میں بھارت نے تھرواننتھاپورم میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔
پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 295 بنائے تھے۔ جسٹن گریوز نے 101 اور جان کیمبل نے 62 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جواب میں بھارت نے ویرات کوہلی کی ناقابلِ شکست 139 اور کپتان شبمن گل کی 110 رنز کی سنچریوں کی بدولت ہدف صرف 41.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔ اس میچ میں کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بھی مکمل کیے اور 55ویں سنچری بنائی۔



