کرکٹ

ایشین گیمز مینز کرکٹ، پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز ٹی 20 سیمی فائنل، پاکستان بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

بارش کے باعث 13 اوورز فی اننگز تک محدود سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹرز نے مشکل صورتحال سے نکل کر ہدف حاصل کیا۔جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے

ایشین گیمز کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو 13 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ بنگلادیش نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے، توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عرافات منہاس نے 2 جبکہ صائم ایوب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور 53 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گر گئیں۔ صائم ایوب 21، معاذ صداقت 15، عثمان خان 14 اور کپتان صاحبزادہ فرحان صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر عبدالصمد اور حسن نواز نے ذمہ داری سنبھالی اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

عبدالصمد نے صرف 15 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیمی فائنل میں 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے،

جہاں گولڈ میڈل کے لیے فیصلہ کن مقابلہ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کی نظریں اب ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں گولڈ میڈل پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!