
سلطان آف جوہور کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان، کپتانی محمد عماد کے سپرد
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کے شہر جوہور بہرو میں ہونے والے "سلطان آف جوہور کپ” کے لیے پاکستان جونیئر انڈر-21 ہاکی ٹیم کے باضابطہ اسکوڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکوڈ کی قیادت کپتان محمد عماد کریں گے۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز: احسن محمود، احتشام خان ; ڈیفینڈرز: عبداللہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللہ، علی حمزہ، عثمان غنی ;
مڈفیلڈرز: محمد شہیر، سیف اللہ، محمد عماد (کپتان)، حمزہ فیاض، یحییٰ نجیب ; فارورڈز: رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عديل افضل، عثمان یوسف شامل ہیں۔
جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں منیجر: ایاز محمود ،ہیڈ کوچ: سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچ: اظفر یعقوب , فزیو تھراپسٹ: عادل اختر , ویڈیو اینالسٹ: عمران خان شامل ہیں



