
ہاکی کا سنہری دور واپس آئے گا؟ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے لیے 40 کروڑ منظور
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خصوصی درخواست پر حکومتِ پنجاب اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس پچ کی مکمل تجدید اور اپ گریڈیشن کے لیے 400 ملین (40 کروڑ) روپے کی بڑی رقم منظور کر لی ہے۔
کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی ایسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی۔
اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کی مرمت و تجدید کی جائے گی. کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور جدید ترین سہولیات کے لیے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق لاہور ہاکی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا یہ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد قومی کھیل ہاکی کو مضبوط بنانا اور کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔



