کرکٹ

پی سی بی کی لگائی گئی 4 ماہ کی پابندی کو قبول کرتا ہوں ‘احمد شہزاد


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے لگائی گئی 4 ماہ کی پابندی کو قبول کرتا ہوں۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنائی گئی سزا پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہاکہ ممنوعہ ادوایات کا استعمال کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا ‘ یہ میرے اور ساتھی کرکٹرز کیلئے سبق ہے ‘ امید ہے میں جلد کرکٹ میں واپس آ جاؤں گا۔یاد رہے کہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی اور حشیش کا نشہ عام طور پر تفریحی نشہ کہلاتا ہے جس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ان کے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا تھا اور ان کا نام قائد اعظم ٹرافی کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!