
پاکستان ٹیم کا دورہ جنوبی کوریا ،پہلا پریکٹس میچ 8 ستمبر کو ہوگا ،شیڈول جاری
ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026 کیلئے جو قومی اسکواڈ تھا وہی اسکواڈ کوریا کیلئے روانہ ہوگا۔ بعد ازاں یہی اسکواڈ ایشیئن گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ اس حوالے سے سیلیکشن کمیٹی نے کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔
کوریا ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان قومی سینئر ہاکی ٹیم کے پری ایشین گیمز ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کے شیڈول جاری کردیا گیا یے۔
قومی ٹیم 6 ستمبر سے 14 ستمبر 2026 تک جمہوریہ کوریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ آنے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ سیشنز اور تین پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔
شیڈول کی تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر کو قومی ٹیم پاکستان سے کوریا کے لیے روانگی ہوگی۔6 ستمبر: کو کوریا آمد، 7 ستمبر کو جوائنٹ ٹریننگ سیشن ہوگا۔8 ستمبر کو پہلا پریکٹس میچ ،
9 ستمبر: جوائنٹ ٹریننگ سیشن ،10 ستمبر کو جوائنٹ ٹریننگ سیشن ، 11 ستمبر: دوسرا پریکٹس میچ، 12 ستمبر کو جوائنٹ ٹریننگ سیشن ، 13 ستمبر:م کو تیسرا پریکٹس میچ ، 14 ستمبر کی رات کوریا سے وطن واپسی ہوگی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اس ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کے اہم ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔
واضع رہے جو قومی اسکواڈ ایف آئی ایچ ورلڈ کپ تھا وہی ٹیم اسکواڈ کوریا سیریز کھیلے گا۔ بعد ازاں ایشیئن گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔



