ہاکی

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15گول سے شکست دے دی۔

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15گول سے ہرا دیا

چین میں جاری مینز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کے پول B کے میچ میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 0-15 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا اور مسلسل گولز کے حملے جاری رکھے۔

پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی اور رانا ولید نے شاندار ہیٹ ٹرکس سمیت 4، 4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اہم گول بنائے۔ بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر،

محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے رانا ولید مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے گرین شرٹس کو اس شاندار اور یکطرفہ فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!