شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے ایگل سٹار کرکٹ کلب راولپنڈی کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔راولپنڈی کرکٹ کلب گرائونڈپر کھیلے گئے میچ میں ایگل سٹار کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا، ایگل سٹارکلب کی پوری ٹیم 199رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ ایگل سٹار کی طرف سے منان ، حمید، اسد اور دانش بالترتیب 42 ،37،30اور27رنز بنائے۔ شفاء انٹر نیشنل کی طرف سے سلمان خان،طاہر اختر،طارق شہزاد، محمدآصف اورعلی مبشرنے بالترتیب تین، تین، دو، ایک اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں شفاء انٹر نیشنل نے عظمت بشیر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 24 اوورز میںپورا کرلیا۔ شفاء انٹر نیشنل کی طرف سے عظمت بشیر نے47گیندوں پرگیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت74 رنز بنائے،اسکے علاوہ کپتان طاہر اختر(30)، شہزاد کیانی23))، محمد اکرام(21) اورقطب الدین قریشی نے 16رنزبنائے۔ ایگل سٹارکی طرف سے ریحان نے تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!