سپورٹس کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی

لاہور، (سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،پنجاب گیمز، لاہور سکول سپورٹس اورسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے منعقد کئے جانے والے دیگر سپورٹس ایونٹس پنجاب میں کھیلوںکے میدان آباد کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،سپورٹس سکول منصوبہ بھی جلد شروع کیا جارہا ہے

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پلڈاٹ کے ینگ فیلوز کے وفدکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وفد میں ملک بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی، صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی 63فیصد ہے ،حکومت نوجوانوں کے لئے یوتھ افئیرز کے حوالے سے کئی منصوبے شروع کررہی ہے،ای روزگار، ای لائبریری اور یوتھ ایڈووکیسی نوجوانوں کیلئے اہم پروگرام ہیں، صوبائی وزیر کھیل نے وفد کو پنجاب میں جاری نوجوانوں کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی نظام کو سمجھنے کیلئے سیاسی آگاہی اور شعور نوجوانوں کیلئے اہم ہے ،سیاسی جماعتوں میں یوتھ کی نمائندگی خوش آئند ہے، پلڈاٹ کے وفد نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کے سپورٹس کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔

error: Content is protected !!