بین الصوبائی قائداعظم گیمز،پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز

دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے مختلف مقامات پر ٹرائلز جاری ہیں جس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مختلف گیمز کے کوچز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہے ہیں، جمعرات کے روزصوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں گرلز ہاکی کے ٹرائلز کا دورہ کیا ، اس موقع پر کھلاڑیوںسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پہلی بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں پنجاب سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر فاتح رہا تھا اب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے،

کھلاڑی پُرجُوش ہیں، گیمز کی تیاری کیلئے ٹرائلز ہو رہے ہیں، جن میں سے بہترین کھلاڑیوں کو خالصتاً میرٹ پر منتخب کیا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ ٹرائلزمیں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں ماہر کوچز تربیت دیں گے، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپس میں آپ کی رہائش، کھانا اور ٹریننگ کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اس لئے تمام کھلاڑی محنت اور لگن سے اپنی گیم کی طرف توجہ دیں اور پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں

اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر آئیں، سپورٹس بورڈ پنجاب آپ کو ہر طرح کی سہولت فراہم کررہا ہے، اس سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ٹرائلز میں شریک ہونیوالے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں ، انشاء اللہ پنجاب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز برقرار رکھے گا، ہمارے کھلاڑی پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہیں، جمعرات کے روز گرلز ہاکی کے ٹرائلز میں 62لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں سے 20کا انتخاب کیا گیا جبکہ ووشو ( مردوں خواتین)فٹ بال(مرد) ، کبڈی،ٹینس (مرد)، باکسنگ( مردوں)، ریسلنگ،نیٹ بال (مرد) ،نیٹ بال(خواتین)، سنوکر ، ہاکی (خواتین)،ہاکی ( مرد) ،ٹینس( خواتین) اتھلیٹکس ، ویٹ لفٹنگ (مردوخواتین )،کراٹے، جوڈو( مردوں خواتین)،ٍبیڈ منٹن (مردوخواتین )،بیس بال( مردو خواتین) ،سکواش (مردوخواتین )کے بھی ٹرائلز بھی ہوئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!