کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کل برمنگھم الیگزینڈراسٹیڈیم میں ہو گی

کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب بدھ27 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈااسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی،کرکٹ،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے ڈوپنگ کنٹرول آفسیر نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دواور سوئمنگ کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے قومی ہاکی کے دوکھلاڑیوں کا کوویڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے

 

دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی اس موقع پر قومی دستے کے شیف ڈی مشن محمد عابدقادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجدوسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی

error: Content is protected !!