نیشنل سپورٹس مقابلے،پنجاب یونیورسٹی اور واپڈا بوائز سکول ٹرافیوں کے حقدار

پنجاب یونیورسٹی اور واپڈا بوائز سکول شالامار نے پنجاب یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے کھیلوں کے قومی مقابلوں میں ٹیم ٹرافیاں جیت لی ہیں۔ یونیورسٹیز کیٹگری میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے مجموعی طور پر دوسری اوراخوان سائنس کالج برکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سکولز کیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2گجرات نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم ٹرافی حاصل کرنے والی دونوں ٹیموں کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دونوں ٹیموں کو پچاس پچاس ہزارروپے کے نقد انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے حمزہ فاوٗنڈیشن سکول کے خصوصی بچوں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بیس ہزار روپے کے خصوصی کیش پرائز کا بھی اعلان کیا۔ پانچ روز جاری رہنے والے ان مقابلوں میں پنجاب ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں سے ایک سو تیرہ ٹیموں کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ انعامات کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب نیو کیمپس جمنیزم میں منعقد کی گئی ہے۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیف ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، سینئر تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر مجاہد منصوری، افضال ریحان، ڈائریکٹر نیب غلام رسول، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس فیصل بٹ، پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ، ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور، ڈائریکٹر ایکسٹرنل ریلیشنز اے آر ساجد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے ایسے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ہار جیت سکھاتے ہیں اور ہماری زندگی میں نظم و ضبط لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کھیلوںکے قومی مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر شبیر سرور اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبیر سرور نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر اور چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمدکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں ، مہمانوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto