آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کٹلان کلب واہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کٹلان کلب واہ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شازی کب ایبٹ آباد کو ایک گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ایونٹ کا آخری کواٹر فائنل آج ہمالیہ فار ایور اور کٹلان واہ کے مابین کھیلا جائیگا پری کواٹر فائنل کے مہمان خصوصی عتیق الرحمن جانی اور خاور خان تھے کلیم اللہ خان جدون کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم میچ میں کٹلان کلب واہ کینٹ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شازی کلب ایبٹ آباد کو ایک گول سے شکست دے دی میچ کا واحد گول پہلے ہاف میں سکور ہوا

دوسرے ہاف میں شازی کلب نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی اور سارا ہاف کھیل پر چھائے رہے لیکن واہ کے بہترین دفاع کی وجہ سے بال کو جال میں نہ پہنچا سکے اور میچ اور ایک صفر پر اختتام پزیر ہوا

اس میچ کے ریفری صدیق ڈار یاسر خان اور قاضی شہزاد تھے میچ کمشنر جازب خان کمنٹیٹر گلزیب احسن خان شوکت حسین اعجاز کاکا تھے مہمان خصوصی عتیق الرحمن جانی اور خاور خان نے دونوں ٹموں کے کھیل کو سراہا اور کلیم اللہ خان کو مبارکباد دی آج یہمالیہ فار ایور نواں شہر اور کٹلان واہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہونگے

error: Content is protected !!