پاکستان کی نیٹ بال ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو فائنل میں جاری نہ رکھ پائی اور اسے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے ملائیشیا سے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن لے کے چاندی کا تغمہ حاصل کرلیا ہے ، فائنل میچ میں پاکستان کو انڈیا سے 50کے مقابلے 51 گولوں سے شکست ،پاکستان ٹیم کا پہلے کواٹر میں اسکور13-11 (دو گول کی برتری)، دوسرے کواٹر میں 25-23(دو گول سے برتری)، تیسرے کواٹر میں 40-36 (چار گول سے برتری) تھی، تیسری پوزیشن کا میچ سنگاپور اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا جسے سنگاپور نے 48کے مقابلے 50 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان ، صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے ۔