جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں جاری کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ اور فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوان چھائے رہے۔
ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا جب ک فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے چار برانز میڈل حاصل کئے۔
ایونٹ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے اپنی کیٹگری میں لیگ کی بنیاد پر ہونے والے چار میں سے تین مقابلوں میں کامیابی سمیٹی اور اپنے آخری میچ میں انہوں نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو 3-6 سے شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا۔
دوسری جانب فری اسٹائل ایونٹ میں چار برانز میڈل حاصل کرنے والوں میں بلال نے 57، غلام غوث نے 70، عمیر احمد نے 86 اور طیب رضا نے 97 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے۔
ایونٹ کے گریکو رومن اسٹائل میں پاکستانی پہلوانوں نے 6 برانز میڈل بھی اپنے نام کیے تھے۔