سی اےایس ویمن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ،اینی او اور سواسنگاری فائنل میں مدمقابل

ٹاپ سیڈہانگ کانگ کی اینی او اورملائیشیا کی سیواسنگاری سبرا مینیئم نے مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پہلا سیمی فائنل ہانگ کانگ کی اینی او اور مصرکی رووان ایلاریبی کے درمیان کھیلا گیا۔ اینی او نے پہلی گیم میںایک دلچسپ مقابلے کے بعد 13/11سے کامیابی حاصل کرلی ۔ تاہم مصری کھلاڑی نے دوسری گیم میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اوردوسری گیم میں ْ11/8سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک۔ایک سے برابر کر دیا ۔ رووان ایلاریبی نے تیسری گیم میں11/5 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی، چوتھی گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم اینی او نے 11/8سے کامیابی حاصل کر کے میچ پھر برابر کر دیا۔ اینی او نے اپنے بہترین کھیل کی بدولت پانچویں اور آخری گیم میں 11/2سے کامیابی حاصل کرکے میچ جیت لیا۔سکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل شاہد اختر علوی اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سابقہ ورلڈ چیمپئن قمر زمان نے بھی یہ میچ دیکھا۔

دوسرا سیمی فائنل آسٹریلین ریچیل گرینگھم اور ملائشیئن سیواسنگاری سبرا مینیئم کے درمیان کھیلا گیا سبرامینئیم نے پہلی گیم سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور11/9کے سکور سے پہلی گیم جیت کر 1-0کی برتری حاصل کر لی۔ دوسری گیم میں بھی انکا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے یہ گیم بھی 11/7کے سکور سے جیت لی۔ملائیشین کھلاڑی نے تیسری گیم میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11/5 سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ سابقہ ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان نے بھی یہ سیمی فائنل دیکھا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport