ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ; ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79رنز سے شکست دے دی۔


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نو کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رمز سے شکست دے دی۔

منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 186 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 106 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عمیر یوسف 37، سعود شکیل 14، خواجہ نافع 16 اور ریلی روسو 10 رنز بناسکے۔ محمد وسیم 11، محمد عامر 3، عقیل حسین 6 رنز، لوری ایوانز 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عباس آفریدی نے 2 شکار کیے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ہیں۔  کپتان محمد رضوان نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،

جانسن چارلس نے 29 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ افتخار احمد 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر یاسر خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ عثمان طارق کی واپسی ہوئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلئنگ الیون ؛ جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو( کپتان)، عمیر بن یوسف، لاری ایونز، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی پلئنگ الیون ؛ محمد رضوان(کپتان)، یاسر خان، عثمان خان، طیب طاہر، جانسن چارلس، افتخار احمد، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی ملتان سلطانز کی پلئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اب ایونٹ کا پہلا کوالیفائر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو ہوگا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں جمعہ کو پہلے ایلی منیٹر میں ٹکرائیں گے۔

error: Content is protected !!