ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان کے میچ آفیشلز نظر انداز

اگلے سال بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کےلیے پاکستان کے میچ آفیشلز کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امپائر حیدر رسول کو پینل میں شامل کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ ہی استعمال نہیں کیا ۔

ہاکی ورلڈ کپ اگلے سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا ۔ میگا ایونٹ کےلیےایف آئی ایچ نے 19 ممالک کے 25 آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے ، لیکن ان میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کی ڈیولپمنٹ پر توجہ نہیں دی اورآفیشلز کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے ایف آئی ایچ نے بھی لفٹ نہیں کرائی ۔

امپائر حیدر رسول گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر کئی ایونٹس میں امپائرنگ کر چکے ہیں،جن میں ایف آئی ایچ کے ایونٹس بھی شامل ہیں ۔

حیدر رسول ورلڈ کپ کے پینل میں شامل ہو سکتے تھے لیکن پی ایچ ایف انہیں پینل میں شامل نہ کرا سکی اور نہ ہی اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا ۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!