بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں کون کونسے ریکارڈز اپنے نام کر لئے

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے۔

روہت شرما نے نیدر لینڈ کیخلاف 61 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 2 چھکےشامل ہیں ۔ کولن ایکرمین کی گیند پر میچ کے پہلے چھکے کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کے میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر تاریخ رقم کی۔

 

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کےسابق لیجنڈ ری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سب سے زیادہ 58 چھکے لگا رکھے تھے۔

بھارتی کپتان نے رواں سال چھکوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے ، کرس گیل 2019میں 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور 2020 میں شاہد آفریدی 48 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں بطور کپتان سب زیادہ 22 چھکے لگانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔

 

error: Content is protected !!