ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر

بنگلورو: بھارتی بلے باز روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

یہ کارمانہ ہندوستانی بلے باز نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرانجام دیا۔

روہت شرما کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف رواں سال اکتوبر میں 35 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

روہت شرما کے 118 رنز کی بدولت انڈیا نے مہمان ٹیم کے خلاف 261 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

ہندوستان کو سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل ہے۔

تعارف: newseditor