دوسری قائد اعظم گیمز سکواش : خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کی کامیابیاں

دوسری قائد اعظم گیمز کے سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخواکے ذیشان زیب، قمر اسلام ، زین رحمان ، سمیع اﷲ،عادل فقیر اور حمزہ امتیاز نے کامیابیاں حاصل کر لیں،ایونٹ کے افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے ذیشان زیب نے سندھ کے رفی خان کو 11/4 11/3 11/8سے ،سندھ کے قمر اسلام نے گلگت بلتستان کے رفیع گل کو 11/7 2/11 118سے پنجاب کے زین رحمان نے تمثق علی کو11/2 11/1 11/2سے فاٹا کے سمیع اﷲ نے اسلام آبادکے عمر گل کو119 11/7 11/7سے جی بی کے عادل فقیر نے نے بلوچستان کے عظمت یار کو 11/8911 11/9سے اسلام آباد کے حمزہ امتیاز نے فاٹا کے نظامت اﷲ کو 11/9 11/5 11/11سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔قائد اعظم گیمز کے سکواش ایونٹ کے ویمن مقابلوں میں طیبہ عباس ،کبرا کی فتوحات، حلیمہ اور بشرہ کو واک اور حاصل،پاکستان سپورٹس بورڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے روز کے مقابلوں میں پی بی کی طیبہ عباس نے بلوچستان کی ظہرا کو 11/6 11/5 11/4سے بلوچستان کی کبرا نے فاٹا کی زاوا کلثوم کو 11/8 11/1 11/1جبکہ جی بی کی حلیمہ کوجی بی ہی کی فہمیدا کے خلاف اوراسلام آباد کی بشرا کو فاٹا کی سویرا کے خلاف واک اور حاصل ہوا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!