پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

‏وانگرائے(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل
‏ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ وانگرائے میں کھیلا جا رہا ہے‏ پاکستان شاہینز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے ہیں
‏ شان مسعود 10 اور اظہر علی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں‏ عابد علی 1 رنز بنا کر ایڈ نٹل کی گیند پر بولڈ ہوئے‏ نیوزی لینڈ اے کی ٹیم اس سے قبل 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


‏ راچن راویندرا نے 70 ، کیم فلیچر نے 57 اور نیتھن سمتھ نے 40 رنز بنائے‏ محمد عباس نے 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں‏ عماد بٹ اور یاسر شاہ نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‏ پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے

error: Content is protected !!