قائداعظم گیمز، لائبہ اعجاز نے سکواش میں پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیت لیا

دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے حوالے سے کھیلے جانیوالے جوڈوکے مرد و خواتین کے ایونٹس میں خیبر پختونخوااور فاٹاکے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے دو ،دو گولڈ میڈلزجیت لئے ،خیبر پختونخوا کی طرف سے ویمنز سکواش ایونٹ میں پشاور کی لائبہ اعجاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتا‘انہوں نے گلگت بلتستان کی حلیمہ اور کوئٹہ کی شائستہ کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں پنجاب کی صبیحہ اور فائنل میں کے پی کی نمرہ کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا‘یاد رہے کہ لائبہ اعجاز کو حال ہی میں فخر پشاور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے گزشتہ سال انہوں نے قائداعظم گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا اس سال انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ چیمپئن ہیں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کے پی کی ٹیم ٹیم ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتے گی گزشتہ سال کے پی کی ویمنز سکواش ٹیم نے قائد اعظم گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے بہترین کارکردگی پر لائبہ اعجاز کو مبارکباد پیش کی‘جوڈو میںخیبر پختونخوا کے وحید اورشاہ رُخ نے بھی گولڈحاصل کیا ۔اسلام آباد میں جاری بین الصوبائی گیمز میںجوڈوایونٹ میںکئی میڈلز کا فیصلہ ہو گیا ،ایونٹ کے پہلے روز ہونے والے جوڈو کے فائنل مقابلوں میں مجموعی طور پر پنجاب 5 گولڈمیڈلز کیساتھ سب سے آگے ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور فاٹا دو ،دو گولڈ میڈلز کیساتھ دوسرے اور گلگت بلتستان ایک گولڈ میڈل کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔مردوں کے جوڈو کے مینز کے 50کلو گرام ویٹ کیٹگری میں پنجاب کے ہوگان نے گولڈ،فاٹا کے اعجاز احمد نے سلور جبکہ خیبر پختونخواکے اکبرعلی اور بلوچستان کے گلزار نے براونز میڈل اپنے نام کئے۔55کلو گرام ویٹ کیٹگری میں فاٹا کے احسان اللہ نے گولڈ،سندھ کے ایس مصطفی نے سلورجبکہ بلوچستان کے شیر خان اور آزاد کشمیر کے نوید احمد نے براونز میڈل اپنے نام کئے۔60کلو گرام ویٹ کیٹگر ی میں خیبر پختونخوا کے وحید نے گولڈ،بلوچستان کے شمس اللہ نے سلورجبکہ فاٹا کے محب اللہ اور آزاد کشمیر کے جاوید احمد نے براونز میڈل اپنے نام کئے۔66کلو گرام ویٹ کیٹگری میں پنجاب کے عمر مختارنے گولڈ،فاٹا کے طارق نے سلورجبکہ بلوچستان کے شعیب اور اسلام آبادکے ایم اسلام نے براونز میڈل اپنے نام کئے۔ اوپن مینز ویٹ کیٹگری میں پنجاب کے فیصل نے گولڈ، خیبر پختونخواکے شفی اللہ نے سلور جبکہ بلوچستان کے قاسم خان اور فاٹا کے عثمان نے براونز میڈل اپنے نام کئے۔جوڈو کے خواتین کے ایونٹ میں36کلو گرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کی شاہ رُخ نے گولڈ ،فاٹا کی حسینہ نے سلورجبکہ آزاد جموں وکشمیر کی انوشا اور پنجاب کی ماریا نے براونز میڈل اپنے نام کیئے۔40 کلو گرام کیٹگری میں پنجاب کی صبانے گولڈ , خیبر پختونخواکی سماریا نے سلورجبکہ بلوچستان کی خضرا اور سندھ کی انوشا رفیق نے براونز میڈل اپنے نام کیئے۔44کلو گرام کیٹگری میں پنجاب کی مفسال نے گولڈ،سندھ کی مریم نے سلورجبکہ فاٹا کی صبغا اور خیبر پختونخوا کی بشریٰ نے براونز میڈل اپنے نام کیئے۔48 کلو گرام کیٹیگر ی میں فاٹا کی نادیہ نے گولڈ ،پنجاب کی رشنا نے سلورجبکہ خیبر پختونخوا کی ماریہ اور بلوچستان کی خضری ٰنے براونز میڈل اپنے نام کئے۔ اوپن ویمن ویٹ کیٹیگری میں گلگت بلتستان کی سمیہ نے گولڈ ،سندھ کی کنزا نے سلورجبکہ پنجاب کی کشف اور بلوچستان کی فرح نازنے براونز میڈل اپنے نام کئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto