محمد حسنین کو دی ہنڈرڈ لیگ میں شمولیت کی آفر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کو بالنگ ایکشن کلیئر ہوتے ہی ایک اور خوشخبری مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین کو دی ہنڈرڈ لیگ میں شمولیت کی آفر آگئی ہے، انہیں یہ پیشکش دی ہنڈرد لیگ میں شریک ٹیم اوول انونسیبل نے کی ہے۔ فرنچائز اوول انوینسیبلز نے محمد حسنین کا انتخاب اوورسیز وائلڈ کارڈ پک کے طور پر کیا ہے۔دی ہنڈرڈلیگ کا دوسرا سیزن رواں سال اگست میں شروع ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسنین نے کہا کہ دی ہنڈرڈ سیریز کیلئے اپنے انتخاب پر بہت خوش ہوں، میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں، دی ہنڈریڈ پچھلے سال کی طرح بہت دلچسپ لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیل نارائن، جیسن رائے اور کورن برادرز جیسے ستاروں کے ساتھ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

error: Content is protected !!