ایشز سیریز:جیمز اینڈرسن نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں انگلش بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ لیکر کارنامہ انجام دیا۔گذشتہ روز کینگروزکے خلاف شروع ہونے والی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اینڈرسن نے وارنر کو آئوٹ کر کے ایشز سیریز میں 100 وکٹیں مکمل کیں، وہ کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے آٹھویں انگلش بائولر بن گئے ہیں، اس سے قبل این بوتھم، باب ولز، ولفریڈ روہڈز، سڈنی بارنز، ڈیرک انڈرووڈ، سر ایلکس بیڈسر اور بوبی پیل بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، این بوتھم 148 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، ولز نے 128، روہڈز نے 109، بارنز نے 106، انڈرووڈ نے 105، بیڈسر نے 104 پیل نے 101 اور اینڈرسن نے 100 وکٹیں لے رکھی ہیں، اس کے علاوہ اینڈرسن کسی بھی ایک ٹیم کے خلاف 100 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 37ویں بائولر بھی بن گئے ہیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!