بلاول بھٹو زرداری کا قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کا اظہار، اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ علی نواز بلوچ کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے، وہ ایک مایہ ناز فٹبالر تھے، لیاری میں جنم لینے والے علی نواز بلوچ مرحوم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،مرحوم کے انتقال سے دنیائے کھیل کا ایک روشن ستارہ غروب ہوگیا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

error: Content is protected !!