لاہور قلندرز:عاقب جاوید ہیڈ کوچ اور فخر زمان نائب کپتان مقرر

لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد نے عاقب جاوید کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور فخر زمان کو نائب کپتان مقرر کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید ہوں گے، وہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بھی رہیں گے۔

رانا فواد نے کہا کہ لاہور قلندرز میں نئے لوگوں کو لانے کافیصلہ کیا ہے، قلندرز کے نائب کپتان فخر زمان ہوں گے اور برینڈن میکولم کی کپتانی میں ٹیم آگے جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو میکولم سے سیکھنے کا موقع ملے گا، اس بار ٹیم ضرور کامیاب ہوگی۔

اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ عاقب جاوید سے ٹریننگ کے لیے رابطہ کیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ نےبھی کافی صلاحیتیں ابھاریں جب کہ میری کامیابی میں لاہور قلندرز کا بہت ہاتھ ہے۔

تعارف: newseditor