آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ سجاول والی بال کلب نے جیت لیا

ُپشاور( سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ سجاول والی بال کلب نے جیت لیا، جشن آزادی کے موقع پر دیر سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے کیاتھا۔ اے دیر سکند خان، ڈی ایس او مختیار حسین، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر یعقوب خان، والی بال ایسوسی ایشن دیر کے صدر عنایت شاہ، رضا اللہ اور اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ٹورنامنٹ کو والی بال کے سابق مایہ ناز کھلاڑی جاوید خان سجاول مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر مختیار حسین اور سابق ایم پی اے انور خان ،نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مختیار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیر اپر کے تعاون سے ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی چود ہ اگست کو بھرپور طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں دیر اپر سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا بھی اختتام کیاگیااس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر دیر اپر ، ڈی پی او دیر اپر ،اے سی ہیڈ کوارٹر دیر اپر ،مختلف ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدوروسیکرٹریز سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی

تقریب میں مختلف سکولز کے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے اور گرائونڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپورداد وصول کی ۔جشن آزادی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہی ،انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں بیس سے زائد ٹیموں نے ملک بھر سے حصہ لیا ۔ فائنل میچ سجاول وال کلب اور گڈوکلب اضاخیل کے مابین کھیلاگیا جس میں سجاول کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

error: Content is protected !!