قومی ون ڈے کپ کے افتتاحی روز چار میچوں کا فیصلہ

کراچی:قومی ون ڈے کپ کے افتتاحی روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا  نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیشنل بینک نے نوید یاسین کی سنچری اور قیصر عباس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنائے ۔ نوید یاسین نے 101رنز بنائے جبکہ قیصر عباس 91 پر آؤٹ ہوئے ، جواب میں احمد شہزاد کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت حبیب بینک نے مشکل ہدف 48.3اوورز میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ احمد شہزاد نے 162رنز کی ناقابل شکست اننگز تراشی ۔ادھر سٹیٹ بینک گراؤنڈ میں واپڈا نے سوئی سدرن گیس کو 73رنز سے ہرا دیا،واپڈا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 272رنز بنانے میں کامیاب ہوئی خوشدل شاہ نے 103رنز بنائے ۔

جواب میں ایس ایس جی سی کی ٹیم 46.4اوورز میں 199رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ سمیع اسلم 80 رنز بنا سکے ۔ یو بی ایل گراؤنڈ میں میزبان ٹیم نے پی ٹی وی کیخلاف 64رنز سے جیت کو گلے لگایا۔ یو بی ایل نے نو وکٹوں پر 296رنز بنائے ۔ شان مسعود نے 145رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 46اوورز میں 232رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں سوئی ناردرن گیس نے کے آر ایل کیخلاف 112رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم نے چار وکٹوں پر 321رنز کا مجموعہ تشکیل دے دیا۔ افتخار احمد نے 44گیندوں پر ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مد د سے ناقابل شکست 68 رنز بٹورے ۔ حسین طلعت کے 63رنز دو چھکوں اور 4چوکوں سے مزین تھے۔ جواب میں کے آر ایل کی ٹیم عمران خالد کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 209رنز بناسکی۔ عمران خالد نے 39رنز دے کر چاروکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto