دوسری سرسبز قومی جونیئر ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 13 جنوری سے شروع ہو گی

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر دوسری سرسبز قومی جونیئر ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 13جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 12 جنوری کو ہوگی اور جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بھی 12 جنوری کو کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 16 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!