بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ نےبھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریگولر کپتان فاف ڈوپلیسز اور فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسز، ہاشم آملا، ٹمبا باووما، ڈی کوک، تھیونس ڈی براؤن، اے بی ڈ ویلیئرز، ڈین ایلگر، کیشومہاراج، ایڈن مارکرم، مورنے مورکل، کرس مورس، اینڈائل پہلک وایو، ورن فلینڈر، کاگیسو ربادا اور ڈیل سٹین پر مشتمل ہے۔دونو ں ٹیمیں 5جنوری سے کیپ ٹاؤن میں مدمقابل ہوں گی ۔

 

تعارف: newseditor