نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے، سمری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوادی گئی ہے، ڈاکٹر ریاض انور

شاور(سپورٹس رپورٹر)نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و یوتھ آفیرز ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ مئی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا کا دستہ بھرپور شرکت کریگا جس کیلئے خصوصی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوادی گئی ہے،جس کی منظوری کے بعد نیشنل گیمز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا ، تمام کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سلسلہ بھی جلد شروع کیا جائیگا جس سے بہترین ٹیمیں تیار کی جائیگی

 

 

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب ان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ سابق ایم پی اے شگفتہ ملک، اے آئی پی ایس ایشیاء کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک سمیت مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس، ایڈمن آفیسر وکوچ جعفر شاہ، ڈی ایس او تحسین اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجودتھیں

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے کھیل ڈاکٹر ریاض انور نے مئی میں ہونیوالے کوئٹہ کے نیشنل گیمز کیلئے فنڈز کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہاس حوالے سے خصوصی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد رمضان کے بعد تمام کھیلوں کے تربیتی کیمپس لگائے جائینگے اور نیشنل گیمز خیبرپختونخوا کی دستہ بھرپور شرکت کریگا ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ فنڈز ملے ااور اس عمل میں اولمپک ایسوسی ایشن کو ان کا ساتھ تعاون کرنا ہوگا.اولمپک ایسوسی ایشنز کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے انہوں نے دفتر دینے کے حوالے بھی بات کی

 

 

 

انہو ں نے کہا کہ تمام کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سلسلہ بھی جلد شروع کیا جائیگا جس سے بہترین ٹیمیں تیار کی جائیگی اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، ایشین کونسل اور آئی یو سی کے ساتھ الحاق شدہ تنظیم ہے جو کہ ان کے چارٹر کے مطابق کرتی ہے اولمپک ایسوسی ایشن تمام کھیلوں کے مقابلوں کے آرگنائزکرتی ہے جبکہ ڈائریکٹرآف سپورٹس کو ان کے سہولیات مہیا کرنے چاہیے

 

 

 

انہوں نے کہا ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس میں کی پی اولمپک ایسوسی ایشن کا آفس ہوا کرتا تھا جو بعد میں بند کردیا گیا جس کو دوبار کھولنے کی استدعا کی،.انہوں نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا مینڈیٹ نہیں بلکہ ان کا مینڈٹ کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی، نئے ٹیلنٹ کی تلاش، انہیں ٹریننگ دینا ہے

error: Content is protected !!