راولپنڈی میں پہلے میئر ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاون راولپنڈی میں پہلے میئر ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں91 میچ کھیلے جائیںگے، تین لاکھ روپے فاتح ٹیم کو ملیںگے۔رنرز اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے اور مین آف میچز و مین آف سیریئزکو بھی نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔رنگارنگ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ، میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان، اراکین پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ، لبنی ریحان، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی ،ضیاء اللہ شاہ ، ملک شکیل اعوان حاجی پرویز خان، حاجی محمد اقبال ،ڈپٹی میئر اسلام آبا دذیشان نقوی،خالد گورایا، مسعود انور،صنوبر گل ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقاراحمد ، وحید بابر، ملک سہیل ، سید فیضان کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں ، کارکناں ، سپورٹس آفیشلز ، بلدیاتی نمائندوںاور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر فضاء میں غبارے اور کبوتر اڑا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی طرف سے راولپنڈی میں کھیلوں کے تمام شعبوںمیں نمایاں اصلاحات اور ترقی کے منصوبے بلاتاخیر مکمل کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ زیادہ نوجوان کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اربوں روپے کے فنڈز دے کر راولپنڈی میں کھیلوں کے تمام گراونڈ آباد کر دیئے ہیں۔ اعلی معیار کی تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیںاورراولپنڈی میں ہر شعبہ زندگی میں انقلاب آفرین ترقی اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر دلعزیز عوامی قیادت وہ ہوتی ہے جسے عوامی مسائل اور تکالیف کا احساس ہوتا ہے اور محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی قیادت اور وژن سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیںاور عوامی مفادات کے تحفظ سے بڑھ کر ان کے لئے کچھ بھی مقدم نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، کونسلرز ، چیئرمین اوروائس چیئرمین خندہ پشانی سے لوگوں کے کام آئیں اور اس بات پر فخر کریں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے لوگوںکے سامنے سرخرو ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے میئر کاپوریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی کے سپورٹس انفراسٹرکچر کا ماڈل پوری دنیا میں کہیں نہیں ،جہاں تمام کھیلوںکی سہولیات فراہم کی گئی ہیںاور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوںکے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہاکہ 2018کا سال سپورٹس کھیلوں کا سال ہو گا اور اس سال تمام کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں 13 ارب روپے کے فنڈز کھیلوںکے لئے مختص کئے گئے ہیں 70 فلڈ لائٹ کرکٹ گراونڈ بنائے جا رہے ہیں ،ہاکی گراونڈز میں25 آسٹرو ٹرف بچھائے جا رہے ہیں، پنجاب میں 50 جمنیزیم تیار کئے جا رہے ہیں۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں خواتین کا پہلا بیڈمنٹن کورٹ تیار کیا جا رہا ہے۔راول روڈ پر شہبازشریف سٹیڈیم میں مختلف کھیلوںکی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور میونسپل فٹ بال سٹیڈیم پر 5 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، سات کرکٹ گراونڈ اور تین فٹ بال گراونڈ تیار کئے جا رہے اور بیشتر منصوبے اگلے دو ماہ کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت اللہ تعالی کی رضا کے لئے کر رہے ہیں مخالفین گالم گلوچ میں نہیں تعمیر و ترقی میں ہمارا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ موسم بہار کے دوران 46 یونین کونسلوں کی ٹیموں کا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ستر سالہ تاریخ میں راولپنڈی میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔ جنہوں نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور اندھیروںکے خاتمے کے جو وعدے کئے وہ پورے کر دکھائے ہیں اور گذشتہ ستر سالوں میں 12 ہزار کے مقابلے میں 30 اپریل تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔ میئر کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے راولپنڈی کھیلوں کی جنت بن گیا ہے اور کھیلوں کے حوالے میونسپل کارپوریشن کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ترقیاتی بجٹ کا ایک فیصد کھیلوں کے لئے وقف کر دیا ہے۔ جس سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں این اے 55 کی کرکٹ ٹیموں کا بھی ٹی 20 ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف نے کہا کہ راولپنڈی میں کھیلوں کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں راولپنڈی پورے ملک کے لئے رول ماڈل بن سکا ہے ، نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے مثبت مشاغل اور کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport