ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی صدارت میں سپورٹس کلبز رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

 

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی صدارت میں سپورٹس کلبز رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

پنجاب میں 2650سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، سپورٹس حلقوں کے اصرار پر کلبز رجسٹریشن کے عمل میں 10دنوں کی توسیع کردی گئی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

رجسٹرڈ ہونیوالے بہترین کارکردگی کے حامل سپورٹس کلبز کو انڈومنٹ فنڈ بھی دیں گے،سپورٹس کلبز کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کروائیں گے، ڈاکٹرآصف طفیل

بہترین کارکردگی والے دس تحصیل سپورٹس افسران کو سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان انعامات دیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

کلبز رجسٹریشن سے جعلی کلبز کا راستہ بند کردیا ہے،

سپورٹس کلب رجسٹریشن کا عمل پورے پنجاب میں 5دسمبر تک جاری رہے گا، ڈاکٹر آصف طفیل

 

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی صدارت میں سپورٹس کلبز رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اورتحصیل سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے،

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 2650سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،سپورٹس حلقوں کے اصرار پر کلبز رجسٹریشن کے عمل میں 10دنوں کی توسیع کردی گئی ہے،

رجسٹرڈ ہونیوالے بہترین کارکردگی کے حامل سپورٹس کلبز کو انڈومنٹ فنڈ بھی دیں گے، سپورٹس کلبز کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کروائیں گے،

سپورٹس کلبز سے پنجاب کے تمام علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس کلبز رجسٹریشن کے عمل میں سپورٹس افسران نے محنت کی ہے جس پر انہیں مبارکباد دیتاہوں، بہترین کارکردگی والے دس تحصیل سپورٹس افسران کو سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب انعامات دیں گے،

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس میں جعلی کلبز کا راستہ بند کردیا ہے، سپورٹس کلب رجسٹریشن کا عمل پورے پنجاب میں 5دسمبر تک جاری رہے گا،

اجلاس میں پنجاب کے تمام سپورٹس افسران نے اپنے شہروں میں کلبز رجسٹریشن کے بارے میں ڈی جی سپورٹس پنجاب کو بریفنگ دی،

سوالات اور جوابات کا سیشن بھی ہوا، اجلاس میں لاہور سے ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن خان شریک تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!