لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس اور شوبز اسٹارز نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے، سابق کپتان یونس خان، کلیم اللہ اور مہمان کھلاڑی کرسٹن کیرم بوئے نے تقریب کو زبردست قرار دے دیا۔
نجی ہوٹل میں ہونے والی اس پُر وقار تقریب میں فیفا کے نمائندے فرانسیسی فٹبالرکرسٹن کیرم بوئے کی بھی خصوصی شرکت ہوئی، جنہوں نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سابق کپتان یونس خان، کلیم اللہ اور حاجرہ خان نے فیفا ٹرافی کی آمد کو خوش آئند قرار دیا، فٹبال پرستاروں کی بڑی تعداد بھی پُرجوش تھی۔
ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شوبز اسٹار و ماڈل ماہرہ خان، صوبائی وزراء ندیم کامران اور جہانگیر خانزادہ سمیت معروف کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔