بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن پانچ جولائی سے یوتھ اینڈ جونئیر باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کریگا



کوئٹہ(سپورٹس لنک رپورٹ) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن جنرل باڈی کا اجلاس پاک ریلوے باکسنگ کلب میں منعقد ہوا اجلاس صدر بلوچستان باکسنگ ایسوسی صادق خان اچکزئی کی زیرنگرانی ہوا۔ اجلاس میں تمام ممبران حاضر تھے اجلاس سے صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن باکسنگ کے فروغ اور باکسروں کی فلاح و بہبود کیلئے سنہری موقع فراہم کر رہا ریفری / ججز اور کوچنگ کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ، چیرمین پاکستان باکسنگ فیڈریشن جناب ( ر) لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین، صدر جناب خالد محمود اور جنرل سکریٹری (ر) لیفٹنٹ کرنل ناصر اعجاز تونگ کی ہدایات اور تمام صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشنز باکسنگ کھیل کیلئے بہترین کام سرانجام دے رہا ہے

آٹھواں آل بلوچستان شہید ظاہر شاہ یوتھ اینڈ جونئیر باکسنگ ٹورنامنٹ کو یاد گار، خوبصورت اور تاریخی بنانے کیلئے بھر پور کوشش کر ینگے، اِن خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر ان نے مزید کہا کہ پانچ جولائی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں ریفری/ججز اور کوچنگ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا صادق خان اچکزئی نے بلوچستان کے تمام باکسنگ کوچز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کلب اور باکسروں کو بھر پور تیار کرلئے کیونکہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن دسمبر 2021 تک پانچ ال بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹس کا انعقاد کریگا. پہلا باکسنگ ٹورنامنٹ ایوب اسٹیڈیم باکسنگ ارنہ، دوسرا تاجئی خان اسپورٹس کمپلیکس علمدار روڈ، تیسرا ہزارہ ٹاوٴن چوتھا پشتون آباد، ہلیپر سکول سٹلایٹ ٹاون اور باقی دو ٹورنامنٹ چمن اور پشین میں منعقد ہوگا اس سال باکسروں، ریفری/ججز اور کوچز کی صلاحیتوں کو اجاگر اور فالش کرنے کیلئے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے میگا ایونٹس کا انعقاد کر رہے ہیں ۔جس سے پاکستان اور تمام محکموں کو بہترین باکسروں فراہم ہوسکتے ہیں اس طرح صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا کرنا ہمارے ایسوسی ایشن کا اولین ترجیحات میں شامل ہیں

جس سے بلوچستان کے باکسروں کی تربیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا. اجلاس سے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر مالک خان نے تمام باکسنگ ٹورنامنٹس میں مالی تعاون کا اعلان کیا اور بہت جلد پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منسٹر اسپورٹس اور ڈائریکٹر جنرل سے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات کیلئے روانہ کردینگے. بلوچستان اسپورٹس بورڈ کیلئے بھی دس روکنی کمیٹی کا اعلان کیا جو ڈائریکٹر جنرل اور سکرٹری اسپورٹس بلوچستان سے بھی ملاقات کریگا. جنرل باڈی اجلاس سے جنرل سکریٹری بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن سید حفیظ آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ تمام ٹورنامنٹ کیٹیگری وائس منعقد کرنے جا رہے ہیں جو باکسروں کیلئے فائدہ مند ہوگا اور کسی باکسر کا حق تلفی نہیں ہوگا، اُنہوں نے کہا کہ تمام ٹورنامنٹس اور ریفری/ججنگ اور کوچنگ ورکشاپ کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے کولئفیڈ ممبران کو بھی دعوت دیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے نئے ریفری/ججز اور کوچز کے معیار میں مزید بہتری آ سکے.

اجلاس میں تمام ممبران نے بھرپور شرکت کیا جس میں ریفری/ ججز کمیشن چیرمین بشیر احمد اچکزئی، آصف کاکڑ، محمد شعیب ہزارہ، گل حسین اچکزئی، بصیر خان بابر، انٹرنیشنل کوچ مولوی اسحاق اجز، انٹرنیشنل کوچ بشیر خان اچکزئی، انٹرنیشنل لیاقت علی ہزارہ، رضا علی ہزارہ، نجیب فیضی ہزارہ، نظام نظامی، امان الله مانو، عزیز خان خلجی، عصمت اللہ محمد حسنی، زاھد حسین ،عبدالعلی عرف مڑگئی، ابراہیم، سید آصف مراد شاہ، اجلاس میں مختلف ڈپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل باکسرز اور کوچز نے بھی شرکت کیا جس میں پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل باکسرز حیات اللہ اچکزئی، انٹرنیشنل باکسر سکندر حسین، NTDC باکسنگ کوچ سید حیات اللہ شاہ پاکستان ریلوے کوئٹہ زون کے باکسنگ کوچ غلام نبی لانگو پاک ارمی کے سابقہ نیشنل و انٹرنیشنل اور موجودہ پروفیشنل باکسر سید آصف شاہ ہزارہ نے بھی شرکت کیا، اجلاس میں تمام ممبران نے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر ینگ ہدہ باکسنگ کوچ سید آصف شاہ مراد اور غلام نبی لانگو نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا،

error: Content is protected !!