عاشق حسین نے نویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیف آف اسٹاف (پرسنل)، وائس ایڈمرل اطہر مختار نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔ اس تین روزہ گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تقریبا ً 300گالفرز نے ایمیچور، سینئر ایمیچورز اور لیڈیز کٹیگریز کے مقابلوں میں شرکت کی۔مہمانِ خصوصی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے دوران تمام شرکاءکی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلیٰ معیار کے کھیل کو سراہا۔ تمام کٹیگیریز بشمول ایمیچیور، سینئر ایمیچیور اور لیڈیز کٹیگیری میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ملتان گالف کلب کے گالفرز عاشق حسین نے نویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچیورگالف چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کے دوران انویٹیشنل نیٹ کٹیگیری میچ کا انعقاد بھی ہوا جس میں پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس،تیمور عباسی اور یاسر نے پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کیں۔مہمان ِ خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام نے پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی سفارتی اور سیاسی فورم پر اپنی حمایت جاری رکھے گا۔


قبل ازیں چیمپئن شپ کے منتظم اور اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور ،کموڈورمحمد نعمت اللہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران مہمان خصوصی ، چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے گالفرز اور اسپانسرزکا شکریہ ادا کیا ۔ اسٹیشن کمانڈر(نیوی) لاہور، نے کہا کہ پاک بحریہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیل کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ خصوصاً گالف کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد گالف کے موجودہ ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ گالفرز کو قومی سطح پر لانے میں اہم کردار اد کرے گا۔اختتامی تقریب میں سول اور عسکری شخصیات اور گالفرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

error: Content is protected !!