آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں فتوحات کی ففٹی مکمل کر لی

ہوبارٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں فتوحات کی ففٹی مکمل کر لی، آسٹریلیا یہ اعزاز پانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی، کینگروز نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں انگلینڈ کو ہرا کر یہ کارنامہ انجام دیا، آسٹریلیا نے 97 میچز کھیل کر 50 فتوحات مکمل کیں، اس سے قبل پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، پاکستانی ٹیم 74 فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ 59 کامیابیوں کے ساتھ دوسرے، بھارت 55 کامیابیوں کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 53 کامیابیوں کے ساتھ چوتھے اور سری لنکا 51 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

تعارف: newseditor