سابق بھارتی کپتان دھونی نے وکٹ کے پیچھے 400شکار مکمل کرلیے


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے مایہ نازوکٹ کیپر اورسابق کپتان ایم ایس دھونی نے ون ڈے کرکٹ میں 400 شکارمکمل کرلئے ہیں۔بھارت کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مہندراسنگھ دھونی کے وکٹوں کے عقب میں400شکارمکمل کرلئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیاکے چوتھے اوراسٹمپس کی سنچری کرنے والے واحد وکٹ کیپر ہیں۔دھونی نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹان کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکاروں کی چوتھی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 315میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 295 کیچز اور 106اسٹمپس سمیت 401 شکارکئے۔ون ڈے کرکٹ کے کامیاب ترین وکٹ کیپرسری لنکا کے سنگاکارا ہیں۔ جنہوں نے 404ایک روزہ میچوں میں 383 کیچز اور99اسٹمپس سمیت 482 شکارکئے۔آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے 287 میچز میں 472شکار کئے۔جس میں 417 کیچز اور55 اسٹمپس شامل ہیں۔جنوبی افریقا کیمارک باچر295 میچز میں 424شکارکرکے تیسرے نمبر پرہیں۔انہوں نے 402کیچز اور22 اسٹمپس کئے۔

تعارف: newseditor