فائیو سائیڈ ایشیاء کپ ; پاکستان ہاکی ٹیم نے جاپان کو ایک کے مقابلہ میں 26 گول سے شکست دیدی۔

 

 

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کوایک کے مقابلہ میں26 گول سے شکست دیدی۔

 

فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف 26 گول کرکے ایونٹ میں اپنی فتح کا شاندارکھاتہ کھول لیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے برق رفتار کھیل سے میچ کا آغاز کیا

اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فتح کو یقینی بنایا۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

کپتان رانا عبدالوحید اشرف مین آف دی میچ قرار پائے
پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے8 گول، ذکریا حیات نے 3 گول، ارشد لیاقت نے 5 گول، محمد عبداللہ نے 3 گول، عبدالرحمٰن نے 2 گول، عبدالوہاب نے 2 گول، مرتضیٰ یعوب نے 2 گول اور احتشام اسلم نے ایک گول سکور کیا۔جاپان کی جانب سے واحد گول ٹینی ناؤٹکا نے سکور کیا۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!