پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر سکولز پیس گیمز 2018 پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی ، سٹی سکول نے 96 پوائنٹس کے ساتھ میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ، این سی ایس سکول نے81 دوسری جبکہ روٹس سکول کے بچوں72 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ سلیم رضانے کھلاڑیوں مٰیں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرنیشنل بک فاؤنڈیشن مراد علی، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ و سیف گولڈ میڈلسٹ محمد شاہ ، سپورٹس بورڈ کوچز ندیم احمد ، فیصل جاویداورحیات اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پرائیویٹ سکولز کے مابین دوروزہ انٹر سکولز پیس گیمز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں بارہ مختلف سکولز نے بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، کراٹے ، رسہ کشی ، آرچری، فٹسا ل اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں شرکت کی
ٹیبل ٹینس میل ایونٹ میں سن رائز سکول کے محمد حماد نے گولڈ ، سٹی سکول کے ابرار نے سلور اور عزیر نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ بیڈمنٹن میں یاسر نے گولڈ ، میکائیل نے سلور اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں سٹی سکول نے پہلی ، این سی ایس نے دوسری اور روٹس سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ایتھلیٹکس میں سٹی سکول نے گولڈ ، این سی ایس نے سلور میڈل حاصل کیا۔ آرچری میں معاذ نے 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، رحمان اﷲ نے 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سہیل نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
خواتین ٹیبل ٹینس مقابلوں میں سٹی سکول کی شینیانے پہلی ، این سی ایس سکول کی کلثوم نے دوسری اور ماہم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین بیڈمنٹن میںسٹی سکول کی عتیقہ نور نے پہلی ، مروہ نے دوسری اور ثناءنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طورپر سٹی سکولز نے 96 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے