پی ایس ایل کا بخار تیز،کیاکچھ ہونےوالا ہے؟تفصیلات اس رپورٹ میں

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ یا ’پی ایس ایل سیزن تھری ‘ کے انعقاد کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی جیسے بڑے چار شہروں کی رونقیں عروج پر پہنچنے لگی ہیں۔

ایک جانب شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تو دوسری جانب کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کے لئے اتوار کو سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کےاطراف پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے سیکورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔

ریہرسل کا مکمل جائزہ لینے کے بعد غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ارسال کریں گے۔

ادھر محکمہ داخلہ نے سیکرٹری صحت سندھ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال کو نیشنل اسٹیڈیم میں عارضی اسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسپتال میں تمام بنیادی سہولیات، ادویات، ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ موجود رہے گا جبکہ 35 ایمبولینسیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی انجام دیں گے۔

افتتاحی تقریب 22 فروری کی شام دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ ساتھ مختلف فنکار بھی جلوہ افروز ہوں گے۔ کچھ میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی رونق بڑھائیں گے جبکہ لاہور میں دو سیمی فائنلز اور فائنل کراچی میں ہوگا۔

ایونٹ 22 فروری کو شروع ہوکر 25 مارچ کو ختم ہوگا۔ اس دوران ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل چھ ٹیموں کے درمیان 33 مقابلے ہوں گے ۔

میچز کا وقت
افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگا جبکہ اس سے قبل افتتاحی تقریب رات آٹھ بجے شروع ہوگی۔ دن میں کھیلے جانے والی میچز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے اور ڈے اینڈ نائٹ میچز رات نو بجے شروع ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن تھری کا مکمل شیڈول
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعرات 22 فروری کو پہلا مقابلہ دبئی میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا ۔

جمعہ 23 فروری کو دو میچ ہوں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور دوسرا میچ ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ہفتہ 24 فروری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اتوار 25 فروری اسلام آباد بمقابلہ ملتان دبئی میں اور دوسرے میچ میں کراچی اور پشاورایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کریں گے۔

پیر 26 فروری کو کراچی بمقابلہ لاہور ہوگا جبکہ منگل 27 فروری کو کوئی میچ نہیں ہوگا۔

بدھ 28 فروری کواسلام آباد اورکوئٹہ شارجہ میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے ۔

جمعرات 1 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی بھی شارجہ میں مدمقابل ہوں گے۔

جمعہ 2 مارچ کو ملتان سلطانز،کراچی کنگز، ہفتہ تین مارچ ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے میچ میں پشاوراور لاہور مد مقابل ہوں گے ۔

اتوار 4 مارچ کو اسلام آباد بمقابلہ کراچی جبکہ پیر 5 مارچ کو کوئی میچ نہیں ہوگا۔

منگل 6 مارچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز، بدھ 7 مارچ ملتان اور کوئٹہ، جمعرات آٹھ مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر آمنے سامنے ہوں گے۔

جمعہ 9 مارچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پہلے میچ میں اور پشاور و اسلام آباد دوسرے میچ میں سینہ سپر ہوں گے۔

ہفتہ 10 مارچ کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز، کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے جبکہ اس روز دوسرے میچ میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

اتوار11 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر ہوگا جبکہ پیر 12مارچ کو کوئی میچ نہیں ہوگا۔

منگل 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، بدھ 14 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندر، جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگزاور جمعرات کو ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد، جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز ہو گا۔

ہفتہ 17مارچ کو کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ 18مارچ کو ’پلے آف میچز‘ کھیلے جائیں گے جس کے تحت کوالیفائر ٹیم 1 کا مقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 سے ہوگا۔

20 مارچ کو کوالیفائر ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 4 لاہور میں ہوگا۔ فائنل میچ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto