بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،تفصیلات اس رپورٹ میں

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کے بابر اعظم نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر کراچی وائٹس کے بالرز کا سامنا کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 17ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 16،16سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ کر محمد حفیظ کے ساتھ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بابر اعظم اب تک103لسٹ اے میچز کی101اننگز میں51.42 کی اوسط سے 4628رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 17سنچریاں اور 24نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر زسلمان بٹ اور خرم منظور21،21سنچریوں کے ساتھ دوسرے،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس19،19سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر تیسرے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

 

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport