ملک کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان پاکستان کرکٹ بورڈ کے نظروں سے اُجل کیوں ؟

رپورٹ شاہ دوتانی

فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد جیسے چھوٹے شہروں میں پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کپ کے میچز منعقد کراسکتاہے کیا کوئٹہ کا بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم اس معیار کا نہیں کہ یہاں پی سی بی میچز منعقد کرائیں۔؟

ہر بار کی طرح موجودہ سیزن میں بھی کوئٹہ کو نظرانداز کیاگیاہے۔

واضع رہے پاکستان کپ 2 مارچ سے پنجاب کے تین شہروں فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ:بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیئرمین اور ممبران کمیٹی صرف مراعات اور ماہنہ لاکھوں روپے تنخوائیں وصول کرنے کیلئے بیٹھے ہیں ؟

ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کا آخری ٹورنامنٹ، پاکستان کپ 2 مارچ سے شروع ہوگا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے مابین اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں بھی اسی روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں ہاؤس آف ناردرن میں مدمقابل آئیں گی۔

31 مارچ تک جاری رہنے والا ٹورنامنٹ ملک کے تین مختلف شہروں فیصل آباد، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر منعقدہ ایونٹ میں کُل 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنزراپ کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر کو دس دس لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے ۔ پلیئر آف دی فائنل کو 35ہزار روپے جبکہ پلیئرز آف دی میچ کی مد میں ٹورنامنٹ میں کُل آٹھ لاکھ روپے کی رقم بانٹی جائے گی۔

error: Content is protected !!