اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پھر سے باکسنگ گلووز پہن لئے۔کرکٹ کے دروازے بند ہوئے ایک سال گزر گیا،شرجیل خان خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ رنگ میں نظر آنے لگے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر دی ۔پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر کرکٹ کے دروازے پانچ سال کیلئے بند ہیں وہ کسی قسم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے سکتے اسی لیے انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے رِنگ میں باکسنگ کے ایسے جوہر دکھائے کہ کوچ بھی حیران رہ گیا۔ شرجیل خان کا کہنا ہے کہ باکسنگ دوسرا پسندیدہ کھیل ہے گو کہ ان دنوں میں کرکٹ کے میدان سے دور ہوں اس لیے باکسنگ سے اپنادل بہلاتا ہوں ۔