آسڑیلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں چوتھی مسلسل شکست

چیسٹرلی سٹریٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں اپنی برتری 4-0کرلی ۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورزمیں 8وکٹوں پر 310رنز بنائے آرون فنچ نے 100اور شان مارش نے 101رنز کی اننگز کھیلی ،ڈیوڈ ولی نے چار،مارک ووڈ اور عادل رشید نے دو،دووکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ نے 45ویں اوورکی چوتھی گیندپر چاروکٹوں کے نقصان پر 314رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی ۔جیسن روئے نے 101رنزبنائے جبکہ بیئرسٹونے 79اورجوزبٹلر نے 54رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی ۔ایشٹن ایگرنے 2،لیون اور سٹینکلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!