قومی فٹسال چیمپئن شپ 26اکتوبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹسال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹسال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں کھیلی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چئرمین ملک مہربان علی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی فٹسال چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، نیوی، ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں

error: Content is protected !!