جنوبی کوریا سرمائی اولمپکس، روسی کھلاڑی زمین پر گر پڑی

سیئول(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس میں کرلنگ مقابلے کے دوران روسی خاتون کھلاڑی زمین پر گر گئی۔

مکس ڈبلز ایونٹ میں روس اور ناروے کی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔

کھیل کے آخری مرحلے میں روسی کھلاڑی اینستاسیا بریزگالووا Anastasia Bryzgalova پیچھے موجود کرلنگ بال کو نہ دیکھ سکیں اور اس سے ٹکرا کر نیچے گر گئیں۔

اس موقع پر ان کے ساتھی کھلاڑی نے فوراً انہیں سہارا دیا۔

روسی ٹیم نے اس کھیل میں ناروے کی ٹیم کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!