انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا فیصلہ

انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے جبکہ دو میچز بارش باعث نہ کھیلے جا سکے۔ گذشتہ شب سی ڈی اے کے تعاون سے باسکٹ بال کورٹ ایف سکس، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈائنامائٹس نے لائیکونز کو 16-58 سے ہرادیا، دوسرے میچ میں ٹائمبر ویلوز نے جیگوارز کو 32-51 سے شکست دی، تیسرے میچ میں ریپٹرز وائٹ نے تھنڈرز کو 33-37 سے اور چوتھے میچ میں جنرلز نے ڈیمینٹیرز کو 9-51 سے ہرادیا جبکہ دو میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ پانچ روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!